کورونا وائرس،ٹیکس استثنی کے متعلق کابینہ اجلاس

5جنوری: اقوام متحدہ کے ادھورے عہد کی یاددہانی کا دن

فائل فوٹو


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزرا مختلف مقامات سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

اجلاس کا ایجنڈا8 نکات پر مشتمل ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال اور اقدامات کا جائزہ بھی شامل ہے۔

اجلاس میں معیشت پر کورونا کے اثرات، تعمیرات کے شعبہ میں سہولیات دینے اور زخیرہ اندوزں کے خلاف کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کی جانب سے مختلف قانونی امور کے حوالے سے اپنی ذیلی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔

کابینہ غیر ملکی کاروباری قرضہ جات اور منافع پر ٹیکس استثنی پر بھی غور کرے گی اور نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی بھی اجلاس میں پیش کی جائےگی۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی اہم اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں عوام کو معاشی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 70 لاکھ دیہاڑی دارافراد کو 3 ہزار روپےماہانہ دئیےجائیں گے۔ اجلاس میں ایکسپورٹرزکےلیے200ارب روپےکا ریلیف پیکج کی بھی منظور دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں