وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا صوبے میں کرفیو کے نفاذ کا مطالبہ


کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں کرفیو نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ کرفیو نافذ کریں۔

اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن دیں گے، اس سلسلے میں ٹول فری نمبر جاری کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کریں گے، نشاندہی پر سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا، یونین کونسل منگا میں 46 میں سے 39 ٹیسٹ مثبت

خیال رہے کہ سندھ میں پہلے ہی لاک ڈاؤن لگایا جاچکا ہے تاہم اس کے باوجود صوبے خصوصاً کراچی کی عوام کی جانب سے دیکھا گیا ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کررہے۔

سندھ پولیس کے مطابق کراچی میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 712 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران  215مقدمات درج کیے گئے۔

گزشتہ روز سندھ میں لاک ڈاؤن کو 12، 12 گھنٹے میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ صوبے میں سندھ میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دکانوں کو کھلنےکی اجازت ہوگی۔

دکانوں میں پرچون، دودھ دہی اور بیکری شامل ہیں تاہم لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور کھلے رہ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں