کورونا: حکومتی اقدامات سے صورتحال میں بہتری آئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت


ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات کے بعد صورتحال میں بہتری نظر آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر76 افراد گرفتار جب کہ 1700 دکانیں سیل کیں،اشیائے ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ سب بند کردیاگیا ہے۔

لیاقت شہوانی نے کہا کہ گھر سے صرف ایک فرد سودا لینے کے لیے نکل سکتا ہے، کل سے لوگ گھروں سے کم نکل رہے ہیں، اقدامات کا مقصد سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 81 ہے، حکومتی اقدامات کے بعد کورونا کے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پنجاب کابینہ کی بلوچستان حکومت کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری

فیض اللہ فراق نے کہا کہ زائرین کےلیے500 کمرے مختص کیے گئے تھے اور انہیں اسکریننگ کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بڑی دکانوں کو بند کر دیا گیا ہے، دوردراز علاقوں میں پہنچنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت عثمان بسرا نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکومتی کاوشوں کے بعد صورتحال قابو میں ہے، تمام ڈی ایچ کیوز میں کورونا کے مریضوں کے لیے سہولیات میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں، محدود وسائل میں بہترین انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے متعلق سنسنی اور جھوٹ پھیلانےپر گرفتاری

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنے لگے ہیں اور عوام نے سماجی دوری اختیار کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں