کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 19 ہوگئی


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 10 مریضوں کے حالیہ ٹیسٹ منفی آئے۔

ادارے کے مطابق صحت یاب ہونے والے تمام 10 افراد کا تعلق کراچی ہے جبکہ سندھ میں اس سے قبل چار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 14 ہوگئی۔

مزید پڑھیں؛ ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کرنےکا فیصلہ

صحت یاب مریضوں میں تین پنجاب اور دو کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

پاکستان میں وائرس کے کیسز کی تعداد 1000 ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے اب تک سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں