سی این جی 30 مارچ تک بلاتعطل دستیاب ہوگی

سندھ: سی این جی اسٹیشنز اچانک پیر تک بند کرنے کا اعلان

فائل فوٹو


کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج سے 30 مارچ تک گیس کی سپلائی بلا تعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوئی گیس حکام کے مطابق اسٹیشنز کو مسلسل 6روز بلا تعطل گیس کی فراہمی کی جائیگی۔ رواں ہفتے دوسری بار سی این جی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کو مسلسل گیس فراہم کی جارہی۔

مزید پڑھیں: چین سے سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

صدر سی این جی ایسوسی ایشن سندھ سرکل سمیر نجم نے کہا کہ اب گیس مل رہی ہے لیکن گیس بھروانے والے شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور بمشکل ہی سی این جی کی فروخت ہورہی ہے۔

سمیر نجم نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کئی ماہ سے  نقصان کا سامنا کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں