پنجاب: کورونا سے بچاؤ یقینی بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی قائم

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وفاقی و بین الاقوامی اداروں اور پارٹنر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھے گی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ جبکہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نائب سربراہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

کمیٹی کورونا کی تشخیص، آئسولیشن اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے اسپتالوں اور محکمہ صحت کی موثر نگرانی کرے گی۔

کمیٹی کا کام اسپتالوں کو مطلوبہ ٹیسٹنگ کٹس، ادویات، آلات اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور طبی عملے کی تربیت اور مطلوبہ جگہوں پر دستیابی یقینی بنانا ہے۔

صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کی نگرانی کرے گی جبکہ غذائی اشیاء کی بلاتعطل اور کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کی ذمہ دار بھی اسی کی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 19 ہوگئی

کمیٹی حکومتی اعلانات کے مطابق شہریوں کے سماجی فاصلے اور محدود نقل و حمل کو یقینی بنائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس کر کے رپورٹ وزیر اعلی کو بھجوائے گی۔

صوبائی وزیرخزانہ، وزیر صنعت و تجارت، چیف سیکریٹری کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں