معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی، شہباز شریف


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی  ہے.

پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہم مکمل قومی اتحادکے عظیم جذبے پر کار بند ہوں۔

کورونا، شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس بلا لیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی، اس کڑے وقت میں قوم اور ملک کی نگہبانی کے لئے کاوشیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے ایک خادم، ایک رضاکار کے طورپر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے،قیمتی جانوں کو ضیاع ہورہا ہے،سوا ارب سے زیادہ آبادی اپنے گھروں میں بند ہے۔


متعلقہ خبریں