‘ڈی جی خان قرنطینہ سنٹر سے 600 لوگوں کو کل گھر بھجوادیا جائے گا’


شیخوپورہ: وزیراعلیَ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ڈی جی خان قرنطینہ سنٹر سے 600 لوگوں کو کل گھر بھجوادیا جائے گا۔

شیخوپورہ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا لاشاہ کاکو کیمپس کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا  کالاشاہ کاکو کیمپس میں 1200 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔

و زیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیلوں کی صور تحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، اسکریننگ کی جارہی ہے.

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، 1000 متاثر

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خوراک کے اضافی ذخائر موجود ہیں۔ متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاوّن میں فوڈ سپلائی متاثر نہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹرز اورطبی عملے کو خصوصی رسک الاوَنس دیں گے۔


متعلقہ خبریں