پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس: شہباز شریف اور بلاول کا واک آؤٹ

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس: شہباز شریف اور بلاول کا واک آؤٹ

اسلام آباد: پارلیمانی رہنماوَں کے اجلاس سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے واک آؤٹ کردیا ہے۔

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق اپوزیسن رہنماؤں نے واک آؤٹ کرتے وقت استفسار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس سے کیوں چلے گئے ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں  نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی وبا نے پاکستان کو متاثر کیا ہے لیکن ایسی صورتحال میں بھی ملک کے سربراہ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے۔

کورونا وائرس، وفاق سندھ حکومت کی مدد کرے، بلاول بھٹو زرداری

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مؤقف اپنایا کہ ایسی صورتحال میں اجلاس میں بیٹھنا مناسب نہیں ہے اس لیے واک آؤٹ کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں