عوام کے لیے ریلیف: سوا کھرب روپے کے منصوبے کا اعلان

آلو، ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور ہمارا کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 20 ارب سے کم ہو کر تین ارب رہ گیا ہے۔

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس: شہباز شریف اور بلاول کا واک آؤٹ

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں ٹیکس محاصل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکومتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ان کے حصے سے زیادہ فنڈز دیئے گئے ہیں اور کورونا وائرس سے قبل ملکی معیشت خاصی مستحکم ہو رہی تھی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ نے کہا کہ تعریف کی جارہی تھی کہ پاکستانی معیشت ٹھیک ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے چارارب ڈالرز کے بیرونی قرضے ادا کیے ہیں۔

کمزور طبقے کے تحفظ کیلیے حکومت ہر حد تک جائیگی،عمران خان

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے حکومت کی جانب سے تیار کردہ سوا کھرب روپے کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ایکسپورٹ اندسٹری کو 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاس جلد از جلد پیشے پہنچیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اعلان کیا کہ چھوٹے کارخانوں کو شرح سود میں وقفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں کی امداد کی جائے گی اور 70 لاکھ لوگوں کو ماہانہ تین ہزار روپے آئندہ چار ماہ تک دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں اور بزنس کمیونٹی کے ذریعے پیسے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یوٹیلی اسٹورز کو 50 ارب روپے دے رہے ہیں جس کے ذریعے دال، چاول، گھی اور چینی سستا کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 82 لاکھ  ٹن گندم کسانوں سے خریدیں گے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طورپر 15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نہیں بڑھایا جائے گا۔

مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتا تو آج کھڑا نہیں ہوتا، عمران خان

حکومتی پروگرام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 80 فیصد گیس صارفین کو بل کی ادائیگی میں تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکز کے لیے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی مشیر خزانہ نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس میں کمی کی جارہی ہے اور پالیسی ریٹ کے مطابق سود کی شرح میں بھی کمی کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ بزنس سیکٹر کو قرض واپس کرنے کے لیے چار سے چھ ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

کورونا: ‘وزیراعظم اور ان کی ٹیم تمام صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں’

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ 200 ارب روپے کی رقم وفاق دے گا جب کہ صوبے بھی حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای اور سود کی ادئیگی کے لیے وقت دیں گے۔


متعلقہ خبریں