توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارہ ممکن نہیں، مفتی تقی عثمانی

Mufti Taqi Usmani

پاکستانی لڑکیوں کی عالمی مقابلہ حسن میں شرکت مفتی تقی عثمانی کا شدید ردعمل


کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے گناہوں پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارہ ممکن نہیں ہے۔

کورونا: ‘وزیراعظم اور ان کی ٹیم تمام صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں’

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پربہت سے علمائے کرام سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے اور سب اس پرمتفق ہیں کہ توبہ استغفار کیے بغیر کورونا سے چھٹکارہ ممکن نہیں ہے۔

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں گے تو وہاں سے نجات پائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حفاظت نہ کی گئی تو وبا زیادہ پھیلے گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ احتیاط برتنے سے وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

۔۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پراللہ تعالیٰ سے رجوع کریں۔

کورونا: باجماعت اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی سے متعلق باضابطہ فتویٰ جاری

انہوں نے نمازیوں کے لیے ہدایت دیں کہ وائرس کے شبہ والے افراد مساجد نہ آئیں اور نابالغ بچوں کو بھی مسجد نہ آنے دیں۔

مساجد انتظامیہ کے لیے انہوں نے کہاکہ قالین ہٹا کر فرش صاف ستھرا رکھنے کا انتظام کریں۔

ہم نیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جو نوجوان تیمارداری کررہے ہیں وہ بھی گھروں میں نماز کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔

کورونا وائرس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کر لیا

نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد آنے والوں سے انہوں نے کہا کہ وہ نماز کی ادائیگی کے فوری بعد اپنے گھروں کو چلے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی وبا کے دور میں مساجد نہ آئیں۔

ہم نیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے ہدایت کی کہ نما ز جمعہ پر تقاریر میں کورونا وائرس سے آگاہی فراہم کی جائے۔


متعلقہ خبریں