کورونا: سندھ، وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان خریدنے کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، رپورٹس طلب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 290 وینٹی لیٹرز، 32 لاکھ حفاظتی آلات اور 29 پورٹیبل ایکسرے مشینیں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

کورونا: سندھ میں لاک ڈاؤن 12/12 گھنٹوں میں تقسیم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ منظوری اپنی زیر صدارت منعقدہ کورونا  ٹاسک فورس کے اجلاس میں دی۔

انہوں نے چین سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ مشینیں اور کٹس خریدنے کی بھی منظوری دی۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں اب تک چار ہزار150 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارہ ممکن نہیں، مفتی تقی عثمانی

ہم نیوز کے مطابق دوران بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ 413افراد کے ٹیسٹ مثبت اور 465 کےٹیسٹوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 94 کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کو متعلقہ حکام نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ 110 افراد اپنے گھروں میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔

سندھ: کورونا کے مزید 10مریض صحت یاب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں اور کوئی دقیقہ بھی فرو گذاشت نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں