کورونا: حکومت سندھ کی کاوش کا اعتراف کرتا ہوں،شاہ محمود

بیرونی قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد کا 78 فیصد ایران سے آیا جب کہ 17 فیصد دیگر ممالک سے آئے ہیں۔

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس: شہباز شریف اور بلاول کا واک آؤٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ہم سب کو ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے کے لیے بہت وقت پڑا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکا نے مفید تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش تھی کہ ایسا اجلاس منعقد کیا جائے۔

شاہ محمودقریشی نے اعتراف کیا کہ میٹنگ کا آغاز اچھا نہیں تھا لیکن اختتام اچھا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صور تحال میں ہمیں ایک بڑا چیلنج درپیش ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت سندھ کی کاوش کا اعتراف کرکے چھوٹے نہیں ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سندھ کی کاوش کا اعتراف کرتا ہوں۔

وزیراعظم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا پی پی رہنما سعید غنی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے بھی ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبے اپنے وسائل کے مطابق بہترین کام کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی شہر قم میں زائرین کا بہت بڑا اجتماع تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران عالمی پابندیوں کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ زائرین قافلوں کی شکل میں 1400 کلومیٹر سفر طے کرکے تفتان پہنچے تھے۔

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی ملک محفوظ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں