گلگت،اسکردو کیلئے پروازیں: پی آئی اے کو خصوصی اجازت مل گئی


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان ائیر لائن کو گلگت اوراسکردو کیلئے پروازیں چلانے کی خصوصی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ائیر لائن کو اجازت دینے کا نوٹم  بھی جاری کردیا۔

اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے اسلام آباد سے گلگت اوراسکردو کیلئے معمول کے مطابق پروازیں آپریٹ کریگا۔

اسلام آباد سے گلگت جانیوالی پرواز اور گلگت سے اسلام آباد آنیوالی پروازمعمول کے مطابق آپریٹ ہوگی۔ پی آئی اے گلگت کے لیے اے ٹی آر طیارے آپریٹ کرے گا۔

اسی طرح اسلام آباد سے اسکردو جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 معمول کے مطابق روانہ ہوگی۔ اسکردو سے اسلام آباد آنیوالی پرواز پی کے 452 اسلام آباد پہنچے گی۔ پی آئی اے اسکردو کے لیے ایئربس 320 طیارہ آپریٹ کرے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

ذرائع کے مطابق سی اے اے کی جانب سے اجازت ملنے کا مقصد گلگت بلتستان کا ملک سے فضائی رابطہ بحال رکھناہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سی اے اے نے 26 مارچ کی صبح 6 بجے سے ڈومیسٹک یعنی اندرون ملک پروازوں کیلئے فضائی آپریشن مکمل طورپربند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے علاقائی آپریشن 2 اپریل تک بند کرنے سے متعلق نوٹم جاری کیا گیا تھا


متعلقہ خبریں