کورونا اقدامات کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

مریضوں کی سچی ’کہانیاں‘ سن کر ظفر مرزا کا دل خراب ہوگیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات کی نگرانی کے لیے پارلیمانی رہنماوَں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائر س سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قطر سے 148 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پرسوں پاکستان پہنچی۔ تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 1022 کیسز ہیں،جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے۔21مریض مکمل طورپرصحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کورونا کے کنفرم کیسز میں 64 فیصد مرد اور 34 فیصد خواتین ہیں۔متاثرہ افراد کی عمر 21 سے 30 سال کےدرمیان ہے۔

گلگت بلتستان84، اسلام آباد 20 اور آزاد کشمیرمیں ایک کورونا مریض ہے۔ملک میں 5 ہزار 225 لوگ قرنطینہ سنٹر میں موجود ہیں

معاون خصوصی صحت نے کہا کہ لوگ غیر ضروری طو پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔موجودہ صورتحال میں کورونا سے متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین نے 5 لاکھ این 95 ماسک بھیج دیے ہیں۔ کل نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا دوسرااجلاس وزیراعظم کی صدارت کل ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں