گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو


گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد علاقے میں مہلک وائرس کے کیسز کی تعداد 84 ہوگئی۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق متاثرہ مریضوں کا تعلق گلگت بلتستان ڈویژن سے ہے، جنہیں قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔۔

مزید دو پڑھیں: کورونا اقدامات کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1022 ہوگئی جبکہ مہلک مرض سے اب تک آٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں