کورونا: پاکستان کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

Pak Army

پسنی دہشتگردوں کے حملے میں 14فوجی جوان شہید


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج نے اپنے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت قومی خدمت کے لیے وقف کردی ہے۔

کورونا وائرس سےڈرنا نہیں – ڈٹ کر لڑنا ہے، گھروں میں رہیں – محفوظ رہیں اور انفرادی تحفظ ہی اجتماعی تحفظ ہے، کے تحت آگاہی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے شہروں میں گشت کا آغاز کردیا ہے۔ ملک کی تمام اہم شاہراہوں اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر فوج موجود ہے۔

مشکل فیصلے کرنے کا وقت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک دن قبل واضح کیا تھا کہ تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے ہیں۔

کورونا: فوج سوئزر لینڈ میں طلب، جرمنی میں تیاری رہنے کا حکم

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


متعلقہ خبریں