قطار نہ انتظار، اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نئی ایپ کا اجرا


اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر بچانے اور دیگر سہولیات دہلیز پر پہنچانے کے لیے نئے موبائل ایپ کا اجرا کردیا۔

جدید،اہم اورمنفردموبائل ایپ ضلعی انتظامیہ اورنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کےاشتراک سےمتعارف کرائی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے اوردیگرحکام نے وزیراعظم کو ایپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایپ کے تحت 43 مختلف سہولیات شہریوں کوآن لائن فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی میں نئی ایپ متعارف

انہوں نے کہا کہ نئی ایپ متعارف کرانے  کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاترمیں قطارو انتظارکی زحمت سے بچانا ہے

ایپ میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ کی سہولت شامل ہے۔ نئی ایپ کے تحت شہری اراضی فرد، اسلحہ لائسنز، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکسزکی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

نئی ایپ کے ذریعے پیدائش وڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔


متعلقہ خبریں