کورونا: برطانیہ نے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی

کورونا: برطانیہ نے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ نے اپنی ویزہ پالیسی میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کورونا: پاکستان کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ہم نیوز کے مطابق برطانیہ میں مقیم افراد کے ویزوں میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ وزٹ ویزے پر برطانیہ میں موجود وہ افراد جن کا ویزہ ختم ہو گیا ہے اور یا ختم ہونے والا ہے وہ اس میں 31 مئی تک کی توسیع کراسکتے ہیں۔

برطانیہ میں اس وقت موجود افراد اپنے ویزوں میں توسیع کے لیے ہوم ڈپارٹمنٹ سے آن لائن رابطہ کرسکتے ہیں۔

کورونا: برطانیہ میں عالمی وبا کا ٹیسٹ گھروں میں ہوگا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے برطانیہ میں مقیم ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے ویزہ پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز