فتوی آنے کے بعد نماز پنجگانہ اور جمعے کے اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا: پاکستان میں اموات کی شرح 1.4 ہے، ظفر مرزا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ جامعہ الازہر کا فتوی آنے کے بعد نماز پنجگانہ اور جمعے کے اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ معاملہ کم یا زیادہ وقت اکٹھے ہونے کا نہیں ایک چھینک کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس پر بحث ہوئی جامعہ الازہر کا فتوی آنے کے بعد لوگوں کو چاہیئے کہ گھرون میں عبادت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نماز پنجگانہ اور جمعے کے اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں۔ کل قومی کوارڈینشن کمیٹی اس سلسلے میں فیصلہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں