کراچی: دکانوں کے اوقات کار سے متعلق کمشنر کی وضاحت

کراچی: چار منزلہ مخدوش عمارت گر گئی

کراچی:  کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے واضح کیا ہے کہ صبح آٹھ بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک کریانہ کی تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی لیکن ڈیری کی دکانیں صبح چھ بجے سے لے کر رات آتھ بجے تک کھولی جا سکیں گی۔

کورونا: پاکستان کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ہم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ادارو کے لیے جاری کردہ وضاحتی حکمنامے میں کہا ہے کہ تمام اسپتالوں کےمیڈیکل اسٹورزاورفارمیسیز 24 گھنٹےکھولے جا سکتےہیں۔

کمشنر کراچی نے واضح کیا ہے کہ علاقائی میڈیکل اسٹورز کو صبح آٹھ بجے سے لے کر رات آتھ بجے تک کے درمیان کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ کھانے اورادویات کی گاڑیوں کو شہر میں نقل و حمل کی اجازت ہے۔

کورونا اقدامات کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام بیکریاں اور مٹھائی کی دکانیں بند رہیں گی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ حکومت سندھ کے حکمنامے پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔

 لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوتا نظر آرہا ، مرتضیٰ وہاب

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ضروریات زندگی کے لازمی کاروبار کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں