کورونا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دس لاکھ افراد بیروزگار

کورونا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دس لاکھ افراد بیروزگار

کیلی فورنیا: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے جہاں بنی نوع انسان کے ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے وہیں اس نے معاشی طور پر بھی انتہائی تباہ کن نتائج مرتب کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ابھی تو ابتدا ہے، اصل اثرات تو آانے والے مہینوں میں ظاہر ہوں گے۔

کورونا: برطانوی سفارتکار اپنی جان کی بازی ہار گیا

کورونا وائرس نے لوگوں کی معاشی زندگیوں پر کس طرح اور کیا اثرات مرتب کرنا شروع کیے ہیں؟ اس کی ایک جھلک اس وقت سامنے آئی جب امریکہ کی ایک معروف اور معاشی طور پر مستحکم ریاست کیلی فورنیا میں سرکاری حکام  کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ کیلی فورنیا میں کورونا وائرس سے اب تک دس لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریست کیلی فورنیا میں صرف 13 مارچ سے اب تک دس لاکھ افراد نے ملازمت کے حصول کے لیے مروجہ فارم بھرا ہے۔

کورونا وائرس: گورنر نیویارک اور مشہور فلمی شخصیات کی لوگوں کو گھر پر رہنے کی تلقین

ہم نیوز کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 49 سال کے درمیان ہیں۔


متعلقہ خبریں