اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

یمن: اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی نے بتائی ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی دنیا سے جنگ بندی کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی نے ترجمان اتحادی افواج ترکی المالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کیا تھا۔

ترکی المالکی کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کوشش کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

کورونا: برطانوی سفارتکار اپنی جان کی بازی ہار گیا

ترجمان اتحادی افواج کے مطابق یمن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرین کے علاج معالجے میں مدد کی جائے گی۔

کورونا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دس لاکھ افراد بیروزگار

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں