ادویات کی ترسیل کے لیے اجازت دی جائے، عاطف بلو

ادویات

کراچی: ہول سیل کیمسٹ آف پاکستان نے لاک ڈاؤن کے باعث ادویات کی قلت پیدا ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ادویات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے لہذا ادویات کی ترسیل کو نہ روکا جائے۔

کورونا: پاکستان کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ہم نیوز کے مطابق صدر ہول سیل کیمسٹ آف پاکستان عاطف حنیف بلو نے پولیس، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ ادویات کی ترسیل کرنے والوں کو مارکیٹ آنے کی اجازت دی جائے۔

کراچی: دکانوں کے اوقات کار سے متعلق کمشنر کی وضاحت

عاطف حنیف بلو نے لاک ڈاؤن کے باعث ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہول سیل کیمسٹ کو ادویات کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل کی اجازت دیں۔


متعلقہ خبریں