اسپین کی نائب وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق


میڈرڈ: اسپین کی نائب وزیراعظم کارمن کالبو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسپینش میڈیا کے کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب  اسپین میں 20 پاکستانیوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جن میں سے تین زیر علاج ہیں، ایک ایک پاکستانی کی حالت تشویشناک جسے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپینش میڈیا نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے بارسلونا میں بھی  کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 21 ہزار سے تجاوز کر گئیں

خیال رہے کہ اٹلی کے بعد اسپین میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس نے اس فہرست میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں سے گزشتہ سال نومبر میں یہ وبا پھیلی تھی۔

اسپین میں وائرس سے 3600 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریباً 50 ہزار ہے۔

مہلک کورونا وائرس سے اٹلی میں مزید چھ سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد سات ہزار پانچ سو تین ہوگئی ہے۔

چین میں بتیس سو ستاسی افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایران میں  دو ہزار ستتر، امریکہ میں نو سو چوالیس، جرمنی میں دو سو چھ اور جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں