امریکی صدر عالمی ادارہ صحت کے رویے پر برہم

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا امریکہ کے ساتھ رویہ مناسب نہیں۔

کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت ہمیشہ چین کی طرف داری کرتا رہتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پر بل جلد منطور کرنے پر بھی زور دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ٹریلین ڈالر کے کورونا پیکج سے امریکی معیشت کو سہارا ملے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا: برطانیہ میں نیشنل ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

خیال رہے کہ امریکہ ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ میں اب تک ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ تقریباً 70 ہزار اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز کی پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ مشکلات جلد ختم اور معاملات زندگی جلد معمول پر آجائے گی جبکہ امریکا میں زندگی کے ہرشعبے نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حصہ لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری معیشت بہت جلد مضبوطی کے ساتھ بحال ہوگی، 15دن کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کہاں سے ملک کو کاروبار کے لیے کھولا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ویکسین کیلئے 8ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں