کون کون سے ہالی وڈ ستارے قرنطینہ میں چلے گئے؟


واشنگٹن: کورونا سے بچاؤ کے لیے بہت سے ہالی وڈ ستاروں نے سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے قرنطینہ میں سکونت اختیار کر لی ہے۔

ہالی وڈ ستاروں جینیفر اینسٹن، اینجیلنا جولی، بریڈ پٹ اور کیلی جینر نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

جینیفر اینسٹن لاس اینجلس میں اپنے 21ملین ڈالر کے شاندار بیل ایئر مینشن میں وقت گزاریں گی۔

بریڈ پٹ نے بھی لاس اینجلس میں ہی اپنے عالیشان گھر میں خود کو آئیسولیٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنکار قرنطینہ میں کیا کر رہے ہیں؟

انجیلنا جولی بھی اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کے قریب 25 ملین ڈالر کے عالیشان مینشن میں قیام کریں گی۔

کیلی جینر اپنے شوہر کے ساتھ بریورلی ہلز کے13 ملین ڈالرز  کے گھر میں آئیسولیٹ رہیں گی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد21,283 ہوگئی ہے اور چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مہلک کورونا وائرس سے اٹلی میں مزید چھ سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد سات ہزار پانچ سو تین ہوگئی ہے۔

اسپین میں ہلاکتیں چین کی مجموعی ہلاکتوں سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ اسپین میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چھ سو چھپن افراد ہوگئے ہیں جس سے مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو سینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر میں رہیں- اپنے لیے سب کے لیے، فنکاروں کا پیغام

اسپین کی نائب وزیر اعظم کارمن کالبو بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہیں۔

چین میں بتیس سو ستاسی افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایران میں  دو ہزار ستتر، امریکہ میں نو سو چوالیس، جرمنی میں دو سو چھ اور جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے۔

کیلی فورنیا سے کانگریس کی خاتون رکن کیٹی پورٹر میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں اور انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں