ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

بدھ کو جوہر آباد میں 87 ملی میٹر، کاکول 35 ملی میٹر، مالم جبہ 30 ملی میٹر، مری میں 23 ملی میٹر، کالام 22 ملی میٹر، اسلام آباد 23 ملی میٹر، راولپنڈی 9 ملی میٹر، اٹک 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارہ ممکن نہیں، مفتی تقی عثمانی

کم سے کم درجہ حرارت کالام اور مالم جبکہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں