اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں، گورنر پنجاب

حمزہ کرامت

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ملک میں کورونا سے بچاؤ کےلیے ملک وقوم کو متحد کر نے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اگر کورونا سے بچاؤ کےلیے تجاویز ہیں تو وہ ضرور دیں، سیاست کےلیے ساری زندگی ہے کورونا کےخلاف اپوزیشن کو مثبت کردار ادا کر نا چاہیے۔

مزید پڑھیں: معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی، شہباز شریف

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عوام حکومت کے ساتھ ہے، غریبوں کو مفت راشن کی فراہمی کےلیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے واک آؤٹ کردیا تھا۔

اپوزیسن رہنماؤں نے واک آؤٹ کرتے وقت استفسار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس سے کیوں چلے گئے ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں