یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں بلکہ ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔ اجلاس بلانے کا مقصد پارلیمانی رہنماوَں کو اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ قرضوں پر نظر ثانی کے لیے بھی خط لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خود پارلیمانی رہنماؤں سے بات کی ہے اور قاءد حزب اختلاف شہباز شریف سے اجلاس میں واک آوَٹ نہ کرنے کی درخواست کی تھی تاہم بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کی بات نہیں سنی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت میں مشاورت کی ضرورت ہے جبکہ گزشتہ روز اجلاس میں معاون خصوصی صحت اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: امریکی تاریخ کاسب سے بڑامعاشی پیکج منظور

انہوں نے کہا کہ آج وزارت خارجہ میں قرضوں کے معاملے پر بات ہو گی۔


متعلقہ خبریں