کورونا کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت


سری نگر: دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے  65 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس سے متاثرہ مریض سرینگر اسپتال میں زیرعلا ج تھا جس کو شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کے امراض لاحق تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد21,283 ہوگئی ہے اور چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مہلک کورونا وائرس سے اٹلی میں مزید چھ سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد سات ہزار پانچ سو تین ہوگئی ہے۔

اسپین میں ہلاکتیں چین کی مجموعی ہلاکتوں سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ اسپین میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چھ سو چھپن افراد ہوگئے ہیں جس سے مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو سینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین کی نائب وزیر اعظم کارمن کالبو بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہیں۔

چین میں بتیس سو ستاسی افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایران میں دو ہزار ستتر، امریکہ میں نو سو چوالیس، جرمنی میں دو سو چھ اور جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں