زندگیوں کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ


نیویارک: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو بچانے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انسانیت کو بچانے کی ضرورت اس سے پہلے کبھی پیش نہیں آئی تھی اس لیے عالمی سطح پر جنگ زدہ ممالک کو  جنگ بندی کی درخواست کی  تھی۔

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کورونا وائرس پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور انسانیت کو بچانے کے لیے ہم سب کو اس وائرس کے خلاف لڑنا ہوگا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: برطانوی سفارتکار اپنی جان کی بازی ہار گیا

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا تنازعات کو فوری ختم کرے، جنگ سے متاثرہ ممالک میں نظام صحت تباہ ہوچکا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، جنگ سے متاثرہ ممالک میں بچے اور خواتین متاثر ہورہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، یہ وقت قومیت، مسلک اور عقیدے کی جنگ کا نہیں وائرس سے لڑنے کا ہے۔


متعلقہ خبریں