اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کافی دنوں بعد مثبت رحجان دیکھا گیا اور کاروبار کا اختتام 38 پوائنٹس اضافے کے بعد 27 ہزار 267 کی سطح پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 27228 پر تھا اور ابتدا میں کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو پہلے30 منٹ میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم یہ مندی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس351 پوائنٹس کے اضافے سے27579 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اسکرین شاٹ

آج مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر  157,443,730 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت5,217,206,728 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور مجموعی طور پر1336 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس28 ہزار 564 پر تھا اور دن کے اختتام پر27228 رہا۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی اور دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن کچھ دیر مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں