ہم درد مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کا سہارا ہے، احسن خان

ہم درد مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کا سہارا ہے، احسن خان

اسلام آباد: کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کے بارے میں اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ’ہم درد‘ مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کا سہارا ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نے کہا کہ پوری دنیا میں تیز بھاگتی ہوئی زندگی کورونا وائرس کی وجہ سے رک  گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گھر رہ کر اللہ کی یاد کا بہترین موقع ملا ہے لہٰذا مرد و خواتین گھروں میں رہ کر نماز کا اہتمام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز بھی ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ

احسن خان نے کہا کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اس کوسنجیدگی سے لیاجائے، ملک میں ایمرجنسی سے  بھی برے حالات پیداہوسکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ آزمائش کا وقت ہے سب کو ایک دوسرے سے محبت کرکے آگے بڑھنا چاہیے، مشکل حالات میں غریبوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

پاکستان میں کورونا کی وبا پھیلنے سے متوسط اورغریب طبقے کا گزر بسر مشکل ہو گیا ہے۔ زندگی کا پہیہ جام ہونے سے دہاڑی داروں کے روزی کمانا محال ہو گیا ہے۔

ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ آؤ آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘  کی مہم شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم درد بن کر آگے بڑھیں اور مزدوروں کی مدد کریں، علی انصاری

’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے۔


متعلقہ خبریں