ایران سے زائرین نکالنے پر وفاقی حکومت اور زلفی بخاری سے جواب طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران سے زائرین کو پاکستان لانے پر وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورزلفی بخاری سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایران سے مزید ہزاروں زائرین کو فیصل آباد اور جھنگ لایا جا رہا ہے جس کے سبب وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ ہائی کورٹ سے استدعاکی گئی ہے کہ انکوائری کےلیے کےاحکامات جاری کیے جائیں۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بند ہے۔ ایران سے آنے والے زائرین کو بلوچستان میں بنائے گئے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اب تک جتنے بھی کیسز رپورٹ ہوئے وہ ایران سے آئے زائرین کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں