کورونا وائرس، اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، وزیر صحت پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کا لاہور کے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اور ایکسپو سینٹر میں بنایا گیا ایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال کاجائزہ لیا۔ وزیر صحت پنجاب کو اسپتال میں طبی سہولیات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے مزید سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ کالا شاہ کاکو قرنطینہ سینٹر میں 1200 سے زائد مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار محکمہ صحت کے انتظامات سے مطمئن ہیں جبکہ تمام تر صورتحال سے عوام کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہم درد مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کا سہارا ہے، احسن خان

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں