جعلی اکاؤنٹس کیس، عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

جعلی اکاؤنٹس کیس، عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاوَنٹس، کار کے رینٹل پاور اور مضاربہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام مقدمات کے 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

رہا ہونے والوں میں جعلی اکاؤنٹس کے ملزم مصطفی، ذوالقرنین مجید اور خواجہ سلیمان شامل ہیں جبکہ ملزمان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں ہے، وزیر خارجہ

ضمانت پر رہا ہونے والے افراد میں فیصل ندیم، امان اللہ، ڈاکٹر ڈنشاہ اور نعمان قریشی بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم الزمان، طحہٰ رضا کی بھی ضمانت منظور کر لی۔


متعلقہ خبریں