اسلام آباد میں 50 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن سینٹر قائم


اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

آئیسولیشن سینٹر کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے انہیں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل تائید کریں گے، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے کورونا وائرس آئسولیشن سینٹر کے انتظامات کاجائزہ لیا، اس موقع پر چینی سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے اب تک 25 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ جان لیوا مرض ایک شخص کی موت کا باعث بنا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 1100 سے زائد متاثر ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ تین، جبکہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

دنیا بھر میں اموات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


متعلقہ خبریں