ہم درد مہم مشکل وقت میں سہارا ہے، ریما خان

ہم درد مہم مشکل وقت میں سہارا ہے، ریما خان

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ ’ہم درد‘ مشکل وقت میں مصیبت زدہ عوام کے لیے سہارا ہے۔

ہم نیوز پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم درد مہم کو جتنا سراہا جائے کم  ہے، مشکل  وقت ہے سب کو متحدہ ہوکر کام کرنا چاہیے۔

ریما خان نے کہا کہ ڈاکٹر طارق اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو پاکستان میں بروئے کار لارہے ہیں اور پاکستان میں کورونا کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم درد بنیں‘تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے

انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں کیونکہ یہ خود احتسابی کرکے نفس کو صاف کرنے کا وقت ہے۔

اداکارہ ریماخان نے کہا کہ اللہ نے ایک ہمیں ایک اور موقع دیا ہے بہتر ہے اپنی اصلاح کریں۔

قبل ازیں اداکارہ احسن خان نے ’ہم درد‘ مہم کو سراہا تھا۔

ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کے بارے میں اداکار احسن خان کا کہنا تھا کہ ’ہم درد‘ مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کا سہارا ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نے کہا کہ پوری دنیا میں تیز بھاگتی ہوئی زندگی کورونا وائرس کی وجہ سے رک  گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں بھی’ہم درد‘ کیساتھ ہوں، ریما خان

انہوں نے کہا کہ ہمیں گھر رہ کر اللہ کی یاد کا بہترین موقع ملا ہے لہٰذا مرد و خواتین گھروں میں رہ کر نماز کا اہتمام کریں۔


متعلقہ خبریں