کورونا وائرس، حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں، بلاول

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں لہٰذا حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1102 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ اور 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ 417، پنجاب میں323، بلوچستان میں131، خیبر پختونخوا121، گلگت بلتستان میں84، اسلام آباد میں 25جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں