پنجاب پولیس کا کوروناریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب پولیس نے بھی حکومت کی جانب سے قائم کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ پولیس نے تنخواہوں سے کٹوتی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کانسٹیبل500 اور ہیڈ کانسٹیبل 700 روپے کٹوتی کرائیں گے۔

پنجاب پولیس کےاے ایس آئی 800 اورسب انسپکٹر 900 روپے کووروناریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔ ایس ایچ او ایک ہزار اور ڈی ایس پی 1500 روپے جمع کرائیں گے۔

مراسلے کے مطابق ایس پی اور ایس ایس پی کی 2000 روپے کی تنخواہ میں کٹوتی ہوگی جب کہ ڈی آئی جی فنڈ میں 3000 روپے تنخواہ کی کٹوتی کرائیں گے۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیئے جائیں۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیا ہے اور صوبے میں کورونا کے 323 کیسز ہیں۔

پنجاب حکومت نے ایک ہزار بیڈز کا عارضی فیلڈ اسپتال بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کیلئے ابتدائی طور پر بجٹ کا تخمینہ ڈھائی سو ملین لگایا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے کورونا کنٹرول کیلئے دوسو چھتیس ملین فنڈز اور تین اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے قرنطینہ قائم کردیا گیا ہے۔

صوبے میں شاپنگ مالز اور ہوٹلز رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مری سمیت متعدد سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے


متعلقہ خبریں