مدیحہ افتخار بھی ’ہم درد‘ کی معترف

مدیحہ افتخار بھی ’ہم درد‘ کی معترف

اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ افتخار نے مشکل کی اس گھڑی میں ہم نیوز کی کاوش ’ہم درد‘ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم درد‘ نے موجودہ صورتحال میں بہترین قدم اٹھایا۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا چینلز نے ذمہ دارانہ کردار اداکیا۔

مدیحہ افتخار نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر سب پریشانی کا شکار ہیں، ان حالات میں سب  کو روحانی طور پر پاک ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری مدد دیہاڑی دار طبقے کا درد کم کر سکتی ہے، آئیں ہم درد بنیں

مدیحہ افتخار نے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم افراد کے لیے اشاروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا پیغام بھی دیا۔

ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان کی فلم، ڈرامہ اور میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات جوق در جوق اس مہم میں شامل ہو رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے آپ بھی’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز