آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کوالیفائنگ راؤنڈز ملتوی

icc

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز ملتوی کر دیے۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹی ٹوینٹی کوالیفائنگ راؤنڈز میچ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کوالیفائنگ مقابلے 30 جون سے کھیلے جانے تھے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 21,283 ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا کےباعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ2020ملتوی

اس سے قبل دیگر کھیلوں کے مقابلوں کے ایونٹ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں