موٹر ویز پر تمام مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ بند

موٹر ویز پر تمام مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ بند

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موٹروے پولیس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام موٹرویز پر ہر قسم کی مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مال بردار، اشیائے خوردونوش اور فیول سپلائی والی گاڑیوں کو کم عملے کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی گاڑیوں کو دو افراد ہونے پر ہی سفر کی اجازت دی جائے گی، نجی گاڑیوں کے سفر کرنے کی اجازت تسلی بخش وجہ سے بھی مشروط ہوگی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1106 ہوگئی اور آٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور21 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے21 مریض صحتیاب، 1,106 افراد متاثر

کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 421، پنجاب میں323، بلوچستان میں131، خیبر پختونخوا121، گلگت بلتستان میں84، اسلام آباد میں 25جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔

کورونا کے اب تک 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ کی حالت تشویش ناک اور 8 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں