مکمل لاک ڈاؤن ناگزیر ہے، شہباز شریف


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ناگزیر ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کی جائے جبکہ ٹیلی فون لائنز اور موبائل ایپ کو استعمال کرکے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: امریکی تاریخ کاسب سے بڑامعاشی پیکج منظور

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈاک خانے، این ایل سی کے عملے اور گاڑیوں کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران استعمال کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹرز، نرسز، طبی کوسلام پیش کرتا ہوں، ان فرنٹ لائن سولجرز کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بارہ کہو میں غریب آبادیوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں