خیبر پختونخوا حکومت جلد ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی

خیبر پختوںخوا حکومت جلد ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت جلد مزدور طبقے کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختو نخوا حکومت نے غریب مزدور طبقے کے لیے بڑے پیکج کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ صوبائی حکومت کا ریلیف سائز 25 سے 30 ارب روپے مالیت کا ہو گا۔

ریلیف پیکج کی منظوری ایک دو روز میں صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔ ریلیف پیکج مستحق اور مزدور افراد کو راشن اور نقد رقم کی صورت میں دی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مستحق افراد کی نشاندہی اور ریلیف پہنچانے کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ضلعی کمیٹیاں کریں گی۔ صوبائی ریلیف پیکج وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے علاوہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کے21 مریض صحتیاب، 1,106 افراد متاثر

ذرائع کے مطابق ریلیف پیکج کی منظوری کے لیے کل جمعہ کو کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں