سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ پر عملدرآمد سے روک دیا

رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ 2020 پر عملدرآمد کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر حج کی جانب سے ارسال کیا گیا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہوگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے حج معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا پاکستانی حجاج کے کوٹے میں اضافہ

سعودی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 24 دسمبر 2019 کو پاکستان اور سودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پایا تھا جس کے تحت دو لاکھ عازمین نے فریضہ حج ادا کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں