امریکی وزیرخارجہ کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی وزیرخارجہ کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد بن سلمان اور مائیک پومپئیو نے کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ پر اظہار تشویش کیا اور اس کی روک تھام کے لیے دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیئو اور سعودی ولی عہد نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے پر بھی بات چیت کی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد21,283 ہوگئی ہے اور چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مہلک کورونا وائرس سے اٹلی میں مزید چھ سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد سات ہزار پانچ سو تین ہوگئی ہے۔

اسپین میں ہلاکتیں چین کی مجموعی ہلاکتوں سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ اسپین میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چھ سو چھپن افراد ہوگئے ہیں جس سے مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو سینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث فیس بک کااستعمال 70 فیصد بڑھ گیا

اسپین کی نائب وزیر اعظم کارمن کالبو بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہیں۔

چین میں بتیس سو ستاسی افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایران میں  دو ہزار ستتر، امریکہ میں نو سو چوالیس، جرمنی میں دو سو چھ اور جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں