کورونا، چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان

پاکستانی طلبہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، چین کے سفیر کا پیغام

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنےکے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنےکا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چینی سفارخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو کوروناوائرس سےلڑنےمیں مدد کے لیے طبی ماہرین بھیجےگا۔

چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا پھیلنے کےفوری بعد روک تھام سےمتعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کواپنےتجربےسےمتعلق بتایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کررہےہیں، چین آئسولیشن کیلئےایک عارضی اسپتال بنانےمیں پاکستان کی مدد کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں