کورونا سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے لیے 5 ارب روپےجاری کرنےکی منظوری دی۔

اعلامیہ کے مطابق فنڈزلاجسٹک اورضروری بنیادی سامان کیلئے فوری فراہم کیےجائیں گے۔ فاٹا میں نادرا منصوبہ کیلئے 5 لاکھ 32 ہزارڈالر کے مساوی ضمنی گرانٹ منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

اعلامیہ کے مطابق پائیدارترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے 5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت ہاوَسنگ اینڈ ورکس کیلئے 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف کیٹگریز کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ایک روپے 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے کلوواٹ بڑھادی۔


متعلقہ خبریں